the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،14ستمبر(ایجنسی) بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر (این ڈی اے) میں سیٹ تقسیم پر آخری مہر پیر کو لگ گئی۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے آج این ڈی اے میں اتفاق بننے کے بعد سیٹ تقسیم کا اعلان کیا۔اس کے مطابق، بی جے پی 160 سیٹوں پر، اےل جے پی 40،آر ایل ایس پی 23 سیٹوں پر اور جیتن مانجھی کی پارٹی۔
ہندوستانی عوام مورچہ-سیکولر (HAM) 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ہم کچھ امیدوار بی جے پی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ اس طرح بہار میں 243 سیٹوں کے لئے این ڈی اے کی تصویر صاف ہو گئی۔بہار انتخابات پر پیر کی دوپہر بعد این ڈی اے کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ہم نے مل کر سیٹ تقسیم پر فیصلہ کیا ہے۔ چاروں جماعتوں



نے مل کر فیصلہ کیا ہے۔دوسری ریاستوں کی طرح بہار میں بھی این ڈی اے کو فتح ملے گی۔ مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔ہم آج ایک پلیٹ فارم سے اپیل کرتے ہیں کہ بہار کے عوام ہمیں ایک موقع دے تاکہ بہار کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
امت شاہ نے کہا کہ بہار میں ہمیں دو تہائی اکثریت مل جائےگئی۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم الیکشن لڑیں گے۔
جنگل راج کے ساتھ ترقی کبھی نہیں ہو سکتی ، نتیش راج میں اب جنگل راج ہے۔
بہار میں جرم بڑھا ہے اور ترقی رکی ہے۔ نتیش اعداد و شمار کی بازی گری کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے، جیتن مانجھی نے آج بی جے پی صدر امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر دو بار ملاقات کی۔ انہوں نے کل بھی ملاقات کی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.